کراچی: (دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی الیکشن آفس میں جنرل ورکرز اجلاس کا انعقاد ہوا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اجلاس میں سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار سمیت اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی، اجلاس میں شعبہ جات، علاقائی ذمہ داران اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔
ترجمان ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے عام انتخابات کے لئے کراچی بھر میں این اے کمیٹیوں کے ناموں کا اعلان کردیا، ایم کیو ایم پاکستان نے 21 جنوری 2024ء کو کراچی کی سطح پر بڑے انتخابی جلسے کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔
ترجمان کے مطابق کارکنوں کو مصطفیٰ کمال نے تجویز کردہ سہ نکاتی آئینی ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی، ایم کیو ایم کی قیادت اور کارکن عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔