سکھر: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اس وقت دنیا میں حق اور باطل کا معرکہ برپا ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سکھر میں انتخابی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنونشن میں لوگ ایک نئے عزم اور ایک نئے جذبے اور ولولے کے ساتھ آٹھ فروری تک نہیں پوری زندگی کو گزارنے کا ارادہ کریں، خوش قسمت لوگ وہ ہیں جو تنکوں کی طرح زمانے کے ساتھ چلنے اور اُڑنے کے بجائے حق کا ساتھ دیں اور پھر حق پر ڈٹ جائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ غزہ اور فلسطین ان دو ارب مسلمانوں کے لئے ایک امتحان ہے جنہوں نے معصوم بچوں کی شہادت پر کچھ نہیں کیا، وہ اپنے گھر میں ایک نقشہ رکھتے ہیں، اپنے بچے کو سمجھانے کے لئے کہ یہ فلسطین کا نقشہ ہے یہ آپ کی بستی ہے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ اردن کی جانب سے فلسطینیوں کو شہریت دینے کا کہنے کے باوجود بھی فلسطینیوں نے اپنا ملک نہیں چھوڑا۔