غزہ میں مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے: سراج الحق

Published On 25 November,2023 07:03 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکپتن میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی انسانیت آج غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دے رہی ہے، آج غزہ کے مسلمانوں پر ظلم برپا ہے، غزہ کے مسلمانوں پر جہازوں سے بمباری کی جا رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ٹینکوں کی چڑھائی ہے، روسی صدر مسلمان نہیں لیکن انہوں نے بھی غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔