بلاول بھٹو کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے

Published On 24 November,2023 11:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دبئی روانگی کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی دبئی پہنچ گئے۔

آصف علی زرداری نے اسلام آباد سے دبئی کیلئے پرواز بھری، آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور بھی دبئی پہنچ چکی ہیں جبکہ مختلف پارٹی رہنماؤں کا بھی دبئی پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بڑوں کی اہم بیٹھک متوقع ہے۔