اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دبئی روانگی کے بعد آصف علی زرداری بھی آج رات دبئی روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری آج رات اسلام آباد سے کراچی جائیں گے، سابق صدر کراچی سے آج رات ہی دبئی روانہ ہوں گے۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مستعفی سیکرٹری جنرل فرحت اللہ بابر بھی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے، فرحت اللہ بابر کی کراچی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری فرحت اللہ بابر سے ملاقات کے بعد ان کے استعفے کی منظوری سے متعلق فیصلہ کریں گے۔