اختلافات کی باتیں بے بنیاد، بلاول کا دورہ پہلے سے طے تھا: فیصل کریم کنڈی

Published On 24 November,2023 06:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری میں اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں، بلاول بھٹو کا دبئی کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گزشتہ روز  دبئی پہنچے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی پیر کو وطن واپس پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 30 نومبر کو کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے، بلاول بھٹو زرداری نجی دورہِ پر دبئی گئے ہیں۔