ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عدالت پیش، غیر حاضر ملزمان کو نوٹس

Published On 14 November,2023 10:17 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیر اعظم عدالت میں پیش ہوئے۔

بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بحال ہونے والے کیسز کے حتمی فیصلے سے روکا ہے جس پر جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ پھر اس کیس کو کب کے لیے رکھ لیں؟

بعدازاں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔