جہانگیر ترین کی خانیوال میں سابق ایم پی اے رزاق نیازی کی نماز جنازہ میں شرکت

Published On 05 November,2023 06:01 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی خانیوال آمد، جہانگیر ترین نے سابق ایم پی اے رزاق نیازی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے سابق رکن صوبائی اسمبلی رزاق نیازی کی وفات پر ان کے بیٹے ایاز نیازی و دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کیا، جہانگیر ترین نے رزاق خان نیازی مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ رزاق نیازی ایک شفیق دوست اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے، اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔