لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے فنشنگ کے کاموں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیدل چل کر پورے انڈرپاس کا معائنہ کیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر و دیگر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوا اور کنٹریکٹر نے منصوبے بارے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بیدیاں روڈ انڈرپاس کو چند روز میں ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، انڈرپاس سے یومیہ 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد گاڑیوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔