لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کیولری گراؤنڈ پولیس چوکی کا دورہ کیا اور ابتر صورتحال دیکھ شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی رات گئے کیولری گراؤنڈ پولیس چوکی پہنچے تو وہاں کوئی پولیس اہلکار موجود نہ تھا، چوکی بند اور مال مقدمہ کے موٹرسائیکل و دیگر سامان لاوارث پڑا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈی آئی جی اور ایس پی کینٹ کو فوری طور پر طلب کر لیا اور موقع پر آنے کی ہدایت کی۔
خالد بٹ چوک انڈر پاس کا دورہ
بعدازاں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح خالد بٹ چوک انڈر پاس پہنچ گئے، انہوں نے زیر تعمیر انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے مزدوروں سے مصافحہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے انڈر پاس پراجیکٹ کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ انڈرپاس رواں ماہ کے وسط تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔