جلاؤگھیراؤ کیس: عمر سرفرازچیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Published On 28 October,2023 01:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمرسرفراز چیمہ سمیت 153 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جبکہ اعجاز چودھری کو طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ کیا جاسکا۔

عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 نومبر تک توسیع کر دی، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔