نوازشریف کی والد، والدہ، بھائی، اہلیہ کی قبر پر حاضری، پھول چڑھائے، دعا مانگی

Published On 21 October,2023 11:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف نے والدہ، والد، بھائی، اہلیہ کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور دعا مانگی۔

مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف رائیونڈ میں گھر پہنچنے پر پہلے آبائی قبرستان گئے، نوازشریف نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، نوازشریف خاندان کے دیگر مرحومین کی قبروں پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

نوازشریف نے خاندان کے مرحومین کے لئے قرآن خوانی کی، مریم نواز شریف اور دیگر اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔