شہبازشریف کا میاں جاوید لطیف کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

Published On 21 October,2023 11:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے جاوید لطیف کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے میاں اختر کی وفات پر جاوید لطیف اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ بھائی کی وفات بڑا صدمہ ہے، ہم میاں جاوید لطیف کے غم میں برابر شریک ہیں۔

شہبازشریف نے مرحوم میاں اختر کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔