ملک میں امن لوٹ آیا، مریم اورنگزیب نے نواز شریف کی کبوتر والی ویڈیو پوسٹ کر دی

Published On 21 October,2023 10:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے مینار پاکستان جلسہ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کبوتر پکڑا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کیپشن لکھا ہے کہ "ملک میں امن لوٹ آیا، الحمد للہ"۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے خطاب کے دوران کئی کبوتر ڈائس پر آ بیٹھے، جن میں سے ایک کبوتر مائیک پر بیٹھ گیا، جس کو نواز شریف نے ہاتھ میں اٹھا کر اڑا دیا۔