اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پیر کو سماعت کرے گا، استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان "بلے" اور "عقاب" کے لئے درخواست جمع کرائی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا، آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر واپس لیا گیا جس کے بعد آئی پی پی کے لئے عقاب کا نشان لینے کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔