سابق وزیراعظم نواز شریف آج سعودی عرب سے دبئی روانہ ہونگے

Published On 19 October,2023 10:37 am

جدہ: (دنیا نیوز) قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج سعودی عرب سے دبئی روانہ ہونگے۔

نوازشریف دبئی میں اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب قائد ن لیگ نوازشریف کی وطن واپسی کا فلائٹ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا، سابق وزیر اعظم 21 اکتوبر کو صبح 8 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے دبئی سے روانہ ہونگے، نواز شریف کے ہمراہ 150 صحافی اور پارٹی رہنما بھی ہوں گے۔

نواز شریف کا طیارہ دوپہر بارہ بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کریگا، سابق وزیراعظم اسی پرواز کے ذریعے شام سوا 6 بجے اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔