ٹانک: بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

Published On 13 October,2023 09:47 am

ٹانک: (دنیا نیوز) ٹانک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔

شہر میں جامع مسجد سپین، وزیر آباد، صابر آباد، الہٰی آباد، رنوال اور میاں لال کے مقام پر سینکڑوں مظاہرین جمع ہو گئے ہیں، مظاہرین کی جانب سے پیسکو ٹانک کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب شہر کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں، سرکاری ملازمین کو دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔