لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ہی ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
شہر میں 900 کلومیٹر طویل مرکزی اور رہائشی علاقوں کی شاہراہوں کو مرمت کی ضرورت درکار ہے، نگران پنجاب حکومت کی جانب سے اکتوبر 2023ء تک کا بجٹ پیش کیا گیا تھا، اب نگران پنجاب حکومت نے رواں مالی سال میں ایک اور بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ایل ڈی اے کی آئندہ بجٹ میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کیلئے 7 ہزار ملین روپے مختص کرنے کی استدعا کی گئی ہے، رائیونڈ روڈ، فیروزپور روڈ سمیت 114 سڑکوں کی مرمت کا پلان بنایا گیا، ایل ڈی اے نے گرانٹ ان ایڈ کے تحت فنڈز کی استدعا کی ہے۔
رواں اور گزشتہ مالی سال میں بھی ایل ڈی اے نے پنجاب حکومت سے 5 ارب سے زائد کا قرض لیا تھا۔