اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر بلوچستان سردار سرفراز ڈومکی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران نگران وزیراعظم نے پاک بحریہ کیلئے ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے بہترین طریقے سے پاک بحریہ کی قیادت کی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔