اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ پالیسی صرف افغانیوں کیلئے نہیں تمام ممالک کے غیر قانونی تارکین وطن کے لئے بنائی گئی ہے۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے دنیا نیوز کے پروگرام ’نقطہ نظر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پالیسی افغان شہریوں کو سامنے رکھ کر نہیں بنائی گئی، ماضی میں جانے کے بجائے آگے کا سفر کرنا چاہتے ہیں، غیرقانونی مقیم افراد کی تعداد ملین میں ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم نے ایک ٹاسک فورس بنا دی ہے، غیرقانونی طور پر رہنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، ہیلپ لائن بنانے کا مقصد لوگ غیرملکیوں کو پکڑنے میں ہماری مدد کریں گے۔