لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے مائننگ کے شعبہ سے ایک سو ارب روپے کا ریونیو جنریٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔
صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز ابراہیم مراد کے زیر صدارت ریوینیو جنریشن اور محکمہ کے دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، صوبائی وزیر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 ارب روپے کے ریوینیو کے حصول کے لئے فی الفور ڈویلپمنٹ پلان بنایا جائے، معدنیات کا شعبہ اب نیشنل ایجنڈا بن چکا ہے اس لئے اسے حکومت کی خصوصی توجہ حاصل ہے۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ صوبہ پنجاب کا تازہ جیالوجیکل سروے کروایا جائے تاکہ منرلز کی موجودگی کی اپ ڈیٹڈ صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کریں گے اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ صوبہ میں لائیں گے، مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے بڑے پراجیکٹس کے ساتھ سرمایہ کاری ملک میں لانے کے لئے ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون کریں گے۔