اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ عام انتخابات پر مشاورتی اجلاس ملتوی ہو گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ اجلاس 4 اکتوبر کو ہونا تھا، اب اجلاس 11 اکتوبر کو ہو گا۔
ترجمان مشاورتی اجلاس کے مطابق چند ممبران کی غیر موجودگی کے باعث اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔