اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن کو سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا سیکرٹریٹ، او ایم جی اور دیگر گروپس سے تعلق رکھنے والے سندھ سے 14 افسروں کو ٹرانسفر کر دیا۔
الیکشن کمیشن کو اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا پنجاب سے دس افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایسے کوئی افسر تعینات نہیں جن کی مدت ملازمت تین سال سے زائد ہو، چند ممبران کو تبدیل یا واپس بھیجا گیا ہے، باقی ممبران کے تبادلوں کیلئے بھی وزارت داخلہ نے سمریاں بھجوا دی ہیں۔
الیکشن کمیشن نے دونوں سیکرٹریوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تین دن میں تمام تبادلے کرکے رپورٹ ارسال کی جائے، الیکشن کمیشن نے صوبوں میں تین سال سے زائد تعینات گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے افسروں کو واپس وفاق بلانے کی ہدایت کی تھی، سیکرٹری داخلہ کو بھی باہر سے تعینات ممبرز سی ڈی اے کو بھی واپس بھیجنے کی ہدایت دی گئی تھی، سی ڈی اے کے مستقل ملازمین کی بھی ردوبدل کی ہدایت کی گئی تھی۔