راولپنڈی: (دنیا نیوز) سپیشل فورسز کی کثیر الملکی مشترکہ فوجی تربیتی مشقیں اختتام پذیرہوگئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشقوں میں پاکستان، ترکیہ، قطر، قازستان، ازبکستان کے دستوں نے شرکت کی، دوہفتے طویل تربیتی مشقیں 17 ستمبر کو بروتھا میں شروع ہوئیں تھیں، کور کمانڈر پشاور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ملٹری ٹریننگ اور جی او سی، ایس ایس جی بھی شریک ہوئے، مشقوں کے دوران شرکاء نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، مشقوں کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا، مشقوں میں انسداد دہشتگردی اور فوجی تعاون کے پہلو شامل تھے۔