کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتے ہیں، تنقید برائے اصلاخ کا خیر مقدم کریں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ذمہ دارانہ صحافت کے لئے ایڈیٹرز کا ہونا ضروری ہے، کونسی خبر کو کہاں لگانا ہے اس کا فیصلہ ایڈیٹر کرتا ہے، پرنٹ میڈیا میں خبرچھاپنے سے پہلے اس کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف حکومتی اجازت سے باہرگئے، واپسی پرقانون کےمطابق سلوک ہوگا : مرتضیٰ سولنگی
نگران وزیر اطلاعات نے کہا عوام تک حقائق پہنچانا میڈیا کی ذمہ داری ہے، نگران حکومت کسی ٹرک پربیٹھ کرنہیں آئی، آئین کے تحت آئی، نگران حکومت آزادی اظہاررائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، قانون کے سامنے تمام شہری برابرہیں، تنقید برائے اصلاح کا خیرمقدم کریں گے، عوام کو ریلیف دینے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔