شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 20 ستمبر تک بارشوں کا امکان

Published On 18 September,2023 07:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) مون سون ہواؤں کے زیر اثر شہر قائد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 20 ستمبر تک کراچی شہر میں بارش برس سکتی ہے، مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش برسنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے کہا کہ 19 ستمبر سے 20 ستمبرتک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔