راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، ایمرجنسی نافذ

Published On 24 August,2023 10:32 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے بعد پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب رین ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کے لیے ہیوی مشینری و عملہ نشیبی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ نالہ لئی اور دوسرے نالوں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں غذر اور دیربالا میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔