شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کے سرکاری سکول میں کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت کے معاملے پر سکول ہیڈ ماسٹر امان اللہ کو معطل کر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے کہا ہے کہ افسوس ناک واقعہ کے حقائق جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کے برقی آلات کی انسپیکشن کا بھی کہہ دیا۔
سرمد تیمور نے جاں بحق طالب علم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔