کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے یو اے ای قونصل جنرل کی دعوت پر کراچی قونصلیٹ کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کا قونصلیٹ پہنچنے پر قونصل جنرل یو اے بغیت عتیق الرمیثی نے استقبال کیا۔
نگران وزیراعلیٰ نے قونصلیٹ میں ہیپی نیس ڈیسک کا افتتاح کیا، قونصل جنرل نے کہا کہ ہیپی نیس ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی عوام کو ویزہ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہے، ہیپی نیس کاؤنٹر سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کو یو اے ای میں بزنس کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے۔
اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ اور قونصل جنرل متحدہ عرب امارات نے ملاقات کی، ملاقات میں بلوچستان میں یو اے ای کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ کاؤنٹر کا قیام دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، بلوچستان میں توانائی، معدنیات، زراعت اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔