جڑانوالہ: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے جڑانوالہ کمیونٹی سنٹر کیلئے 1 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے جڑانوالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے واقعہ میں متاثرہ ہونے والے چرچز اور مسیحی بستیوں کا معائنہ کیا، سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین اور نعمان لنگڑیال بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے۔
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) August 24, 2023
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان کو بنے 75 سال ہو گئے آج تک ان لوگوں کو کوئی تکلیف نہیں ہوئی، پاکستان کا یہ کلچر نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی بنا رہا ہوں، چودھری ظہیر الدین کمیٹی کی سربراہی کریں گے، کمیونٹی سنٹر بننا چاہیے، اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی سنٹر کیلئے 1 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا۔