لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
آسیہ عظیم کے ساتھ سماجی ورکر آمنہ فاروق نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، جہانگیر ترین نے آسیہ عظیم اور آمنہ فاروق کو پارٹی مفلر پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر اسحاق خان خاکوانی، عون چودھری اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔