لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دار الحکومت میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے معاملہ پر پولیس نے پی ٹی آئی کے 268 کارکنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے لیے بار بار بلوایا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے، پی ٹی آئی کے 22 رہنماؤں کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔
اشتہاری رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرخ حبیب، زبیر خان نیازی، اعظم خان سواتی، مراد سعید،علی امین گنڈاپور، اسد زمان چیمہ، حسان نیازی بھی شامل ہیں۔
امتیاز احمد شیخ، حافظ فرحت عباس، واثق قیوم، غلام عباس، علی حسن کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا، عظمیٰ خان، علیمہ خان، عندلیب عباس، احمد خان نیازی اور کرامت کھوکھر بھی اشتہاریوں کی لسٹ میں شامل ہیں۔