چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

Published On 10 August,2023 06:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے، وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا استقبال کیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، صادق سنجرانی نے شہباز شریف کو حکومت کے 16 ماہ کامیابی سے پورے کرنے پر مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نگران وزیر اعظم کی تقرری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا نام بھی نگران وزیر اعظم کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔