کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے نام پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا ۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو آج اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے ، وزیراعلیٰ کی اسلام آباد میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پارٹی کے دیگر پارلیمانی ارکان سے مشاورت مکمل ہوگئی ۔
بی این پی مینگل کی جانب سے حمل کلمتی جبکہ جے یو آئی کی جانب عثمان بادینی کے نام سامنے آگئے ۔
نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ میں بیورو کریٹ شبیر مینگل، بہروز ریکی بھی شامل ہیں ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ہوگی ، صوبائی اسمبلی 13 اگست 2018 کو وجود میں آئی تھی۔