کراچی: (دنیا نیوز) گورنرز انیشیٹو کے تحت گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کا 20 واں ٹیسٹ ہوا، جس میں ہزاروں نوجوان شریک ہوئے۔
گورنرسندھ کی ہدایت پر نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر کلاسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، آئی ٹی کے مفت کورسز کے لئے پانچ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
گورنر سندھ نے نوجوانوں سے خطاب میں کہا کہ پہلے مرحلہ میں 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کے مفت کورسز کرائے جائیں گے، آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، شعور دلانا ہمارا کام ہے اور حقوق حاصل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے چہرہ کو ہمیشہ مسخ کر کے دکھایا جاتا رہا ہے، 14 اگست والے روز آپ سب کے لئے بڑا اعلان کروں گا، کورسز مکمل کرنے والے نوجوان ماہانہ 15 سے 20 لاکھ کما سکیں گے۔