اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہو گیا، الیکشن کمیشن کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
اجلاس میں نئی مردم شماری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں کرانے یا نہ کرانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مشاورت کی کہ نئی مردم شماری کے تحت عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہو گی، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی۔