اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا 2 اگست سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔
حکمنامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم 22 اگست کو عائد ہوگی۔
اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے لاء ونگ کو حکم دیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو کیس سے متعلقہ دستاویزات فراہم کی جائیں۔