لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں حلیمہ خان اور عظمیٰ خان نے 9 مئی جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کے کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرادیے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حلیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 مقدمات کی تفتیش میں اپنے بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں انہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور دیگر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر لاتعلقی کا اظہار کیا۔
عظمیٰ خان نے جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک کا اقرار کیا لیکن جناح ہاؤس میں ہونےوالی تو ڑ پھوڑ اور جلاؤگھیراو سے لاعلمی کا اظہارکیا، علیمہ خان نے اپنے بیان میں کہ ’میں اس وقت زمان پارک میں موجود تھی‘۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کیا تھا۔