اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کی تکمیل کے 10 سال مکمل ہونے پر چینی صدر کے پاکستان کی حمایت میں بیان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون منصوبہ عوامی فلاح وبہبود سے متعلق چینی صدر کے عزم کا عکاس ہے، چین پاکستان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کیلئے چینی صدر کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔
Highly grateful to H.E. President Xi Jinping for his powerful message of support and solidarity with Pakistan on the occasion of the completion of the Decade of CPEC. His emphasis on building CPEC into "an exemplary project of high quality Belt and Road Cooperation" reflects his…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 3, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک کے تحت بنیادی ڈھانچے، توانائی اور سماجی و اقتصادی شعبوں میں اہم سنگ میل عبور ہوئے، نوازشریف کی قیادت میں شروع کیا گیا بی آر آئی فلیگ شپ منصوبہ حقیقت بن چکا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے مزید توانائی اور جذبے سے کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔