اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے ملک بھر میں قائم 11 احتساب عدالتوں کو دیگر عدالتوں میں تبدیل کر دیا۔
وزارت قانون و انصاف نے عدالتوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تبدیل ہونے والی احتساب عدالتوں میں اسلام آباد کی 3 احتساب عدالتیں بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 4 بینکنگ کورٹ نمبر 2 میں تبدیل، احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 5 سپیشل کورٹ سینٹرل نمبر 2 میں تبدیل کر دی گئی۔
حکومت نے احتساب عدالت اسلام آباد نمبر 6 دانشورانہ املاک ٹربیونل راولپنڈی میں تبدیل کر دی۔