کوئٹہ: (دنیا نیوز) نیب بلوچستان نے گزشتہ 20 سال میں بدعنوان افراد سے صرف 6 ارب، 56 کروڑ، 3 لاکھ روپے برآمد کیے۔
ذرائع حکومت بلوچستان کے مطابق یہ رقم 2002ء سے 2022ء تک بدعنوان سیاستدانوں، سرکاری اہلکاروں اور ٹھیکیداروں سے وصول کی گئی ، پلی بارگین کی مد میں 2 ارب 21 کروڑ 16 لاکھ روپے کی وصولی کی گئی۔
بدعنوان افراد نے رضاکارانہ طور پر ایک ارب 58 کروڑ 84 لاکھ روپے واپس کیے، عدالتوں سے بدعنوان افراد کو ہونے والے جرمانے کی مد میں 94 کروڑ 14 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔
ذرائع حکومت بلوچستان کے مطابق بدعنوان افراد کی جائیدادوں کی قرقی سے 2 ارب 76 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔