لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ایک بار پھر طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سردار عثمان بزدار کو 31 جولائی دن 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نیب تحقیقات میں مسلسل 15 پیشیوں سے غیر حاضر ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ طلبی پر عثمان بزدار کے وکیل نے نیب کو بتایا تھا کہ عثمان بزدار نیب لاہور میں پیش نہیں ہوسکتے، نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل سے جواب وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف نیب میں اثاثہ جات سمیت تقرر و تبادلوں کا کیس چل رہا ہے، سابق وزیراعلیٰ پر من پسند ٹھیکوں سمیت پنجاب سے گندم بیرون ملک بھجوانے کا کیس بھی زیر تفتیش ہے۔