کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کبھی بادل جم کر برسے تو کبھی موسم ابر آلود رہا، تیز ہواؤں اور مون سون بارشوں کے بعد جولائی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں کمی آئی اور موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی میں بادلوں اور ہواؤں کا راج، کالی گھٹاؤں کے باعث کراچی کا موسم خوشگوارہوگیا، شہر میں چلنے والی ہواؤں سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی اور جولائی کے مہینے میں ہونے والی مون سون بارشوں نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا۔
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 110 ملی میٹر اور سب سے کم بارش صدر میں 3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال گزشتہ برس سے کم مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق کراچی سمیت سندھ میں کم بارشوں کے باعث پچھلے سال جیسی صورتحال کا امکان نہیں۔