اسلام آباد: (دنیا نیوز) مون سون بارشوں سے راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی، اسلام آباد انتظامیہ نے ڈیم کے سپل ویز کھول دیئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہے، سپل ویز کھولنے کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح نارمل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار
انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ سپل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بجائے گئے، سپل ویز کھولنے پر تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کیا گیا۔
راول ڈیم کے سپل ویز5 گھنٹے کھلے رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دیئے گئے، پانی کے اخراج کیلئے دن 4 سے رات 9 بجے تک سپل ویز کھولے گئے تھے، اس دوران ڈیم میں پانی کی سطح 1748.50 فٹ پر آگئی ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے ہدایت کر دی۔