کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں بچوں کی موجیں ختم، کراچی اور حیدرآباد میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری سکول کھل گئے۔
کراچی اور حیدر آباد کے سکولز میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے دن مختلف سکولوں میں حاضری معمول سے بہت کم دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سرکاری سکولوں میں حاضری 50 فیصد سے بھی کم ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کی گئی تھیں۔