کراچی : ( ویب ڈیسک ) ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آج کراچی پہنچیں گے۔
رپورٹس کے مطابق ترک نائب صدر کی آمد سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ کے نائب صدر سادت یلماز کے دورہ پاکستان کا مقصد پاک، ترک بحریہ کے درمیان دفاعی پراجیکٹ کا افتتاح کرنا ہے اور وہ کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کی جانب سے منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
واضح رہے کہ چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ بھی پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔