اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، بلیک سی ریجن میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے بھائی اور ترک وزیر خارجہ حکان فیدن سے گفتگو ہوئی، ترک وزیر خارجہ سے بلیک سی ریجن میں ہونے والی تازہ پیش رفت پر بات ہوئی۔
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 22, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے 2022ء میں بلیک سی گرین کاریڈور پر ہونے والے تاریخی معاہدہ میں کامیابی پر ترکیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے معاہدہ کی بحالی کے حوالے سے عالمی کوششوں پر اپنے ہم منصب کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔