اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے مقدمات دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، بشریٰ بی بی کی جعلسازی کا مقدمہ بھی دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ فوجداری کیس کیخلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ملتوی
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی واقعات، جعلسازی اور دیگر 6 مقدمات دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔