اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ایسی ترامیم پارلیمنٹ میں لائی گئیں جس سے پارلیمانی جمہوریت کا سارا تصور تبدیل ہو جائے گا۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نگران حکومت کو مستقل سیٹ اپ نہیں کہہ سکتے، نگران سیٹ اپ سے کیا مراد ہے؟ اس کی طاقت کیا ہوگی؟، کیا نگران سیٹ اپ بالکل آزاد ہے؟، نگران سیٹ اپ کا مقصد کیا ہے؟، ترمیم کا وزیر قانون نے بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر اعظم کے اختیارات میں اضافہ: پارلیمنٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور
انہوں نے مزید کہا ہے کہ انتخابی ترمیمی بل میں کی گئی ترامیم کافی نہیں ہیں، اگر پارلیمنٹ نے ترامیم مسترد نہیں کیں تو دس دن بعد سپریم کورٹ کر دے گی، نگران حکومت ایسے اقدامات نہیں کر سکتی جسے بعد میں تبدیل نہ کیا جا سکے، نگران حکومت کا کام صرف شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔