لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں لمبی چوڑی تفتیش کی ضرورت نہیں ہو گی، اگر چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوں گے تو بالکل گرفتاری ہو سکتی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان قادر نے کہا ہے کہ وعدہ معاف گواہ دو قسم کے ہوتے ہیں، ایک شریک جرم، دوسرا وعدہ معاف گواہ برابر کا شریک ہوتا ہے، اعظم خان چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکرٹری تھے، اعظم خان کے بیان کو دوسرے شواہد سے بہت سپورٹ مل رہی ہے، یہ بڑا سیریس کیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سائفر کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا تو 14 سال قید ہو سکتی ہے: وزیر قانون
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی موجودگی میں اعظم خان پرجرح ہوگی، اس کیس میں سیکرٹ ایکٹ تو بہت چھوٹی بات ہے، اصل بات سائفرکی من گھڑت کہانی عدم اعتماد کو روکنا تھا، یہ تو آئین کے ساتھ فراڈ ہوا ہے، سابق وزیر اعظم نے کہا امریکا کی ملی بھگت سے حکومت کو تبدیل کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کو پس پشت ڈالا۔